• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہالا(نامہ نگار) حکومت سندھ اور وزارت صحت نے ضلع مٹیاری کے تعلقہ اسپتالوں کےبجٹ میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیامریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ادویات کی خریداری مد میں ضلع و تعلقہ اسپتال مٹیاری کاسالانہ بجٹ 64لاکھ روپے سے بڑھا کر 3کروڑ 50لاکھ روپے تعلقہ اسپتال ہالاکا بجٹ   72لاکھ روپے  سے بڑھا کر 2کروڑ 50لاکھ روپےتعلقہ اسپتال نیوسعیدآباد کا بجٹ  56لاکھ سے بڑھا کر1کروڑ 12لاکھ روپے کا بجٹ جاری کردیا گیا  ادویات کی خریداری کیلئے سال2016،17کیلئے جاری کئے گئے بجٹ  کے علاوہ ضلع کے واحد اسپتال ہالا کو مریضوں کے کھانے کیلئے 70لاکھ روپے آکسیجن کی مد میں 55لاکھ روپےکے علاوہ دیگر اخراجات کیلئے بھی اضافی بجٹ جاری کیا گیا ہے    واضح رہے کہ  ضلع مٹیاری کے 4رورل ہیلتھ سینٹرز بھٹ شاہ، خیبر،اڈیرو لعٰل اور بھلے ڈنو کاکا  کے علاوہ 44ڈسپینسریاں  این،جی،اوز کے حوالے کردی گئیں۔
تازہ ترین