• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف خواتین کا قومی شاہراہ پر دھرنا

ٹھٹھہ(نامہ نگار) جھرک اور گرد و نواح کے علاقوں میں گذشتہ 6 دنوں سے بجلی کی عدم فراہمی اور قلت آب کے خلاف خواتین نے جھرک کے قریب ٹھٹھہ حیدرآباد قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور حیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی، دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی، اس موقع پر کریمہ میمن اور دھرنے میں شامل دیگر خواتین نے بتایا کہ بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کے باوجود گذشتہ 6 دنوں سے ان کی بجلی منقطع کی گئی ہے، بجلی نہ ہونے سے پانی کی فراہمی بھی معطل ہے جس کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور انہیں مجبوراً احتجاج کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی بجلی فوری طور پر بحال کی جائے اور اگر کل تک بجلی بحال نہ کی گئی تو کل پھر قومی شاہراہ پر دھرنا دیں گے۔ دریں اثناء اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی جھرک نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کرایا۔
تازہ ترین