• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، ایک اشتہاری سمیت 7 ملزمان گرفتار

خیرپور (بیورو رپورٹ ) پولیس نے فیض محمدبنڈو اکنامک زون اور کھوڑا کے علاقوں میں کاروائیاں کر کے دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کر لیا فیض محمد بنڈو کے علاقے میں کاروائی کے دوران اشتہاری ملزم وسیم ناریجو کو گرفتار کر لیاپولیس نے اس کے قبضے سے ایک کلاشن کوف اور دو درجن سے زائد رائونڈ بر آمد کر لیے ۔خیرپور پولیس کے تر جمان کے مطابق ملزم وسیم ناریجو تین ماہ قبل دو پولیس اہلکاروں مبارک ناریجو اور محمد یونس کانہر کو قتل کرنے سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ اکنامک زون کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کر کے امیر بخش کاندھڑو اور غلام مصطفیٰ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی دریں اثناء پولیس فورس نے کھوڑا کے علاقے میں کاروائی کر کے 4افراد مشتاق عرف مستو کلیری ،وحید کلیری،راجو عالمانی اور مظہر علی کو گرفتار کر لیا۔ جرائم پیشہ افراد کا صفایا کرنے تک کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔
تازہ ترین