• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف چھاپے‘ 13افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 13افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے مسروقہ کار، 30لٹر کھلی شراب، 410گرام چرس، اسلحہ معہ ایمونیشن اور مال مسروقہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے کار چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان سعید احمد اور عابد کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے کرولا کار رجسٹریشن نمبر اے سی جی 287مالیتی 20لاکھ روپے برآمد کر لی۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان ذوالفقار احمد اور شہزاد کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے اڑھائی لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ اسی طرح غیرقانونی گیس سلنڈر بھرائی کرنے پر حمزہ خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ کوہسار پولیس نے دوران گشت ملزم صغیر احمد کو گرفتار کر کے 30لٹر کھلی شراب برآمد کر لی۔ تھانہ ترنول پولیس نے بغیر اجازت ڈیزل فروخت کرنے پر 4ملزمان تاج محمد، نصیب اللہ، محمد بشارت اور کوثر پرویز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ شمس کالونی پولیس نے دوران گشت ملزم ناصر کو گرفتار کر کے 410گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ سہالہ پولیس نے دوران گشت ملزم شرجیل کو گرفتار کر کے اس سے 6بوتلیں شراب برآمد کر لیں۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس نے دوران گشت ملزم محمد سلیمان فاروقی کو گرفتار کر کے اس سے پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا‘ کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ اُنہوں نے منشیات فروشی میں ملوث سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ 
تازہ ترین