• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص صفائی پر فوڈ سنٹر سر بمہر، کارسرکارمیں مداخلت کرنے پر ملازم گرفتارکرلیا گیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) لذیزہ مرغ پلاؤسینٹر کو ناقص صفائی پر سیل کردیاگیاجبکہ کارسرکارمیں مداخلت کرنے پر ملازم گرفتارکرلیا گیا، تھانہ صادق آباد پولیس کو فوڈسیفٹی آفیسرمحمد کلیم نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ آفندی کالونی میں لذیزہ مرغ پلائو کوچیک کیا جس کا مالک فضل الرحمان اور منیجر ذوالفقار احمد ہے جس کے کچن میں صفائی کا انتظام ناقص تھا جس کی وجہ سے اسے سیل کر دیا گیا موقع پر موجود گل شیر نے کار سرکار میں مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ، پولیس نے گل شیر کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین