• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید سرد موسم میں گیس پریشر میں کمی، عوام کی مشکلات کا ازالہ نہ کیا تو صوبے بھر میں بھرپور احتجاج ہوگا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیاسی ،سماجی ،قبائلی رہنمائوں نےصوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میںشدید سرد موسم میں گیس پریشر میں کمی اوربعض مقامات میںگیس کی بندش کو عوام دشمن عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مؤثر حکمت عملی کے فقدان اور منصوبہ بندی نہ ہونے سے ہر سال سردیوں میں عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا جاتا ہے،صوبے سے نکلنے والی گیس بلوچستان کی عوام کے لیئے ہی نہیں ہوتی، گیس کمپنی نے عوام کی مشکلات کا ازالہ نہ کیا تو صوبے بھر میں بھرپور احتجاج اور سوئی گیس دفتر کے سامنے دھرنا دیں گےان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام س کے مولانا عبدالحلیم،سابق صوبائی وزیر سردار اکبرخان ترین،میٹروپولیٹن کونسلر نسیم الرحمن ملاخیل ،سابق ناظم زرغون ٹائون حاجی صادق دین ایڈوکیٹ،قبائلی رہنما ملک سہیل خان بازئی، غزالی ویلفئیرسوسائٹی کے عبدالقیو کاکڑ،سابق نائب ناظم صابر راجپوت،ممتاز قانون دان سید سلیم رضا ایڈوکیٹ،سماجی رہنما صلاح الدین خلجی پی ٹی آئی کے رہنمائوں سید بسم اللہ آغا سردار زین العابدین خلجی اوردیگر نے بات چیت کرتے ہوئےکیارہنمائوں نے کہا ہے کہ افسوس اس بات کا ہے کہ صوبے کی گیس ملک کے دوسرے علاقوں تک تو پہنچ گئی لیکن صوبائی دارالحکومت و اطراف کے علاقوں میں پریشر کی بہتری کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے صوبے کے اکثر اضلاع میں آج بھی گیس نایاب ہےجبکہ قانو ن کہتا ہے کہ معدنیات جس صوبے کی ہے پہلا حق ان کے عوام کا ہے لیکن قابل افسوس امر یہ ہے کہ شہر کے وسطی و نواحی علاقوں سمیت صوبے کے سرد علاقوں میں پریشر نہ ہونے کہ برابر ہے انہوں نےکہا کہ بلوچستان سے نکلنے والی گیس صوبے کے عوام کو نہیں مل رہی جونہی شدید سردی کی لہرآئی ہے کوئٹہ شہر و گردونواح جبکہ قلات، زیارت سمیت دیگر سرد اضلاع میں بھی گیس غائب ہو گئی ہےرہنمائوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے سے نکلنے والی گیس بلوچستان کی عوام کے لیئے ہی ناپید ہےجو انتہائی قابل افسوس امر ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کوئٹہ سمیت صوبے کے سرد علاقوں میں پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائیںرہنمائوںنے کہا کہ گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سوئی گیس حکام کی بدانتظامی کے باعث ہر سال جنم لیتا ہےجبکہ المیہ تو یہ ہے کہ گیس صوبے سے برآمد ہو رہی ہے لیکن افسوس کہ یہاں پر گیس نایاب ہے انہوں نے کہا کہ شہر کے لوگوں کے پاس متبادل ایندھن کا بھی اہتمام نہیں ان کا سارا انحصار گیس پر ہےانہوں نے کہا کہ کوئٹہ صوبے کا واحد شہر ہے جہاں تھوڑی شہری سہولیات ہے تاہم وہ بھی رفتہ رفتہ ختم ہوتی جارہی ہیں اور شہر کھنڈر میں تبدیل ہورہا ہےپریشر کے ساتھ گیس کی عدم دستیابی کا خمیازہ باقاعدگی سے بل جمع کروانے والی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ شکارپور سے گیس پریشر بڑھایا جائے تاکہ کوئٹہ کے باسیوں کو گیس کی فراہمی ممکن ہو سکے بصورت دیگر آئندہ کا لائحہ عمل طےکریں گے۔
تازہ ترین