• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کیلئے کھاد پر سبسڈی ناکافی ہے،زمیندار ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)زمیندار ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حاجی عبدالرحمن بازئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کھاد کی سبسڈی ناکافی ہے بلوچستان میں فی بیگ کھاد پر 350روپے جبکہ پنجاب میں فی بیگ پر چھ سو پچاس روپے دی جارہی ہے بجلی کی چار ٹرانسمیشن لائن بولان دادو خضدار لورالائی ڈیرہ غازی خان حبیب اللہ کوسٹل شیخ ماندہ تھرمل کے باوجود گزشتہ 36گھنٹوں سے شہر اور دیہات تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں لوگ بوند بوند پانی کو ترس گئے ہیں حتیٰ کہ موبائل چارج کیلئے بھی بجلی دستیاب نہیں ہے حاجی عبدالرحمن بازئی نے کہا کہ بارہ سالوں کے بعد صوبے میں بارش اور برفباری سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں زیر زمین پانی کے ذخیرے میں اضافہ گندم باغات پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہونگے خشک سالی کے خاتمے میں مدد ملے گی حکومت کو چاہیے کہ زمینداروں کو امدادی پیکیج دے تاکہ صوبے کی زراعت جو تباہ ہوچکی ہے ازسرنو بحال ہوسکے اس سلسلے میں زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس پیر 23 جنوری کو زمیندار سیکرٹریٹ زرغون روڈ میں منعقد ہوگا۔
تازہ ترین