• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ تیاری سے متعلق آگاہی کیلئے 5روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

پشاور (سٹی رپورٹر) یو ایس ایڈ کے ذیلی ادارے سمال گرانٹس اینڈ ایمبیسیڈر فنڈ اور غیر سرکاری تنظیم ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام پشاور کے سرکاری و نیم سرکاری، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عوامی حلقوں کو ضلعی سطح پر بجٹ بنانے کا طریقہ کار اور اسی عمل کے تمام مراحل سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے پشاورمیں پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی جس میں ایس ڈی پی آئی کے پراجیکٹ کوارڈی نیٹر سید حسن مرتضیٰ، سینئر کنسلٹنٹ نوید علی خان اور ٹرینر وسیم خان نے شرکاء کو تربیت دی ۔ورکشاپ کا مقصد ضلعی سطح پر تیارکئے جانیوالے بجٹ کے عمل میں عوامی شمولیت اور رائے کو شامل کرناتھا۔ ضلعی سطح پر منتخب نمائندوں اور عوام کے ذریعے حکومتوں پر پریشر ڈالناکہ ضلع کی سطح پر افسران کی خالی آسامیوں کو پر کرکے بروقت بجٹ کال لیٹر جاری کئے جائیں، بجٹ بنانے کے عمل میں شفافیت کی کمی کو دور کرکے عوام دوست بجٹ بنایاجائے ،ورکشاپ میں محکموں کو ملنے والے بجٹ سے خارج شدہ رقم یا استعمال شدہ رقم کو چیک کرنے کیلئے شرکاء کو سیپ نامی سافٹ وئر کا تعارف کروایا گیا جس کے تحت کوئی بھی شخص جو اس سافٹ وئر کے بارے میں جانکاری رکھتا ہووہ ضلعی‘ صوبائی یا وفاقی سطح کے کسی بھی محکمے کا بجٹ اور اخراجات چیک کرنے کی صلاحیت رکھ سکے۔
تازہ ترین