• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک منصوبہ ملکی معیشت کو مستحکم کرے گا،شازیہ سہیل

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شازیہ سہیل میر نے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور ترقی وخوشحالی میں معاون ثابت ہوگا میاں نواز شریف نے سی پیک کا آغاز کرکے پاکستان میں تجارتی انقلاب برپا کیا ہے مستحقین کی امداد کیلئے اسکیموں کا اجراء مسلم لیگ ن کی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کانتیجہ ہے۔ غریب اور مستحق افراد کی امداد کرنا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی57/21میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین میں فنڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا گیا، نو مسلم کالونی کی70واتین میں امدادی رقوم تقسیم کی گئی۔ تقریب سے ایم پی اے عذرا صابر خان ،رانا کامران ،شیخ خاور وسیم ،ٹیپو شاہ ،رانا عمران ،محمد آصف مغل ،رانا اشرف اوردیگر نے بھی خطاب کیا رانا کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کا مشن لے کر میدان سیاست میں آئی ہے اور میاں برادران کی قیادت میں عوامی خوشحالی کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
تازہ ترین