• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت حیدرآباد سے سوتیلی ماں کاسلوک کررہی ہے، عمران سہروردی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان سنی تحریک کے ضلعی کنوینر محمد عمران سہروردی نے کہا ہے کہ چند قطرے بارش کے زمین پر گرے ہیں کہ شہر کی گلیاں اور سڑکیں کیچڑ میں تبدیل ہوگئیں۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو بیکری کا کیک سمجھ کر کھایا جارہا ہے‘ حکومت سندھ حیدرآباد کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے‘ بارش کے چند قطروں نے شہر حیدرآباد کی حالت بد سے بدتر کردی ہے‘ باعث رحمت کو انتظامیہ کی نااہلی نے باعث زحمت بنا دیا ہے‘ ابھی تو چند قطرے بارش کے زمین پر گرے ہیں جس سے شہر کی گلیاں اور سڑکیں کیچڑ میں تبدیل ہوگئی ہیں‘ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر موجود ہیں جس سے تعفن اٹھ رہا ہے اور مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں لیکن ادارے بری طرح ناکام نظر آتے ہیں‘ حیدرآباد کی عوام کو ظلم و زیادتی کی چکی میں پیسا جارہا ہے‘ ایک سازش کے تحت شہر حیدرآباد کو ایک مرتبہ پھر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین