• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسال کے بعد بھی عوام بھولاگجرکاغم نہیں بھلاسکتے،راناثنااللہ

فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی )صوبائی وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ خاں نے بھولاگجرکی دوسری برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری علی اصغر بھولاگجر شہید ارکان اسمبلی اورعوام کے درمیان پل کا کردارادا کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ دوسال کے بعد بھی لوگ ان کا غم بھلانہیں سکے۔خالدہ آبادمیں بھولاگجرکا ڈیرہ آج بھی عوام کے لئے کھلا ہے اور وہاں عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں۔بھولا گجر انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لئے اہم کردار ادا کرتے تھے۔ گجر خاندان کے سربراہ چوہدری غلام سرورگجر،چوہدری اشرف گجر،محمدکاشف گجر،چوہدری امتیاز، ارکان اسمبلی،سٹی میئر،ڈپٹی میئرز،چیئرمینز،وائس چیئرمینز، سرکاری افسران اورعوام کی کثیرتعدادبھی اس موقع پر موجودتھی۔
تازہ ترین