• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکوۃ مستحقین میں گزارہ الاؤنس کی رقم تقسیم کردی‘رائے حامد

سرگودھا(نمائندہ جنگ) ضلعی چیئرمین زکوۃ وعشر کمیٹی رائے حامد رضا بھٹی نےصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے 4800 مستحقین میں فی کس تین ہزار روپے کے حساب سے 1 کروڑ 44 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کر دی گئی۔ جہیز فنڈز کی رقم بھی جلد ہی مستحق افراد تک پہنچا دی جائے گی۔ گزارہ الاؤنس کی مد میں مستحقین کو رقم کی ادائیگی متعلقہ زکوٰۃ کمیٹیوں کی جانب سے تصدیق ہو جانے کے بعد کی جاتی ہے۔ تمام عمل انتہائی شفاف اور دیانتداری سے انجام دیا جاتا ہے۔ زکوۃ کی رقم اصل حقداروں تک پہنچانے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین