• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ نےاورماڑہ کے قریب ریسکیو آپریشن میں 18مچھیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ نے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب ریسکیو آپریشن میں 18مچھیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا پاک بحریہ اعلامیے کے مطابق نیوی کی جانب سے بلوچستان کے علا قے اورماڑہ کے قریب ریسکیو آپریشن کیا گیا، آپریشن میں الرحمن نامی کشتی میں سوار 18 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچایا گیا، پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کی۔ الرحمن نامی کشتی 25 دسمبرکو کراچی سے روانہ ہوئی تھی، مچھیروں کو جناح نیول بیس میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین