• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج اور ایف سی برفباری سے بند سڑکیں کھولنے میں مصروف

راولپنڈی(جنگ نیوز) پاک فوج اور ایف سی کے جوان چترال اور بلوچستان میں برف باری کے باعث بند سڑکوں کو کھولنے کے کام میں مصروف ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لواری ٹنل ،کوئٹہ کراچی شاہراہ، کوئٹہ سکھر شاہراہ اور کوئٹہ تفتان شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا ہے۔ایف سی بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ، سبی، زیارت ،پشین،لورہ لائی،قلات اور خضدار میں کرائسز مینجمنٹ سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور عوام کی رہنمائی کے لئے پاک فوج کی جانب سے مالا کنڈ ڈویژن میں رہنمائی کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔
تازہ ترین