• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہنماؤں اورکارکنان کی گرفتاریاں، چیف جسٹس ازخودنوٹس لیں، متحدہ لندن

لندن ( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثارسے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں اورکارکنوں کی گرفتاریوں، چھاپوں اور گرفتارشدگان کوغائب کرنے کے واقعات پر ازخودنوٹس لیں۔ لندن سے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف ستمبر2013ء سے آپریشن جاری ہے جس کے دوران ایم کیوایم کے 69کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے،سوسے زائدکارکنان لاپتا ہیں اورتقریباً دوہزار کارکنان مختلف جیلوں میں قیدہیں،گزشتہ چند روزسے ایم کیوایم کے خلاف اس آپریشن میں مزیدشدت آگئی ہے،ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریاں کی جارہی ہیں اورانہیں غائب کیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی کے رکن اورسینئروکیل اورسابق جج ساتھی اسحق ایڈو وکیٹ کو گرفتار کرکے لاپتاکردیاگیا۔اسی طرح گزشتہ چندروزکے دوران حراست میں لئے گئے ایم کیوایم کے درجنوں کارکنان بھی غیرقانونی طورپرلاپتہ ہیں۔
تازہ ترین