• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانش سکول میں ملازمین درجہ چہارم کے بچوں کو داخلہ دیاجائے، عبداللہ عادل

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دانش سکول میں درجہ چہارم کے سرکاری ملازمین کے ذہین بچوں کو داخلہ دیا جائے غریبوں کے ذہین بچوں کوبھی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملنے چاہیں۔عبداللہ عادل صدر ون یونٹ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے وزیراعلی پنجاب کودی جانے والی تحریری درخواست میں کہا کہ درجہ چہارم کے غریب سرکاری ملازمین کاشمار بھی ملک کے غریب طبقہ میں ہوتاہے جبکہ ان غریب ملازمین کے بچے بھی ذہانت میں کسی سے کم نہیں عبداللہ عادل کے مطابق اعلی اوربہترین تعلیم کاحصول سب کاحق ہے لہذا صوبہ پنجاب کے دانش سکولوں میں درجہ چہارم کے سرکاری ملازمین کے ذہین بچے اور بچیوں کے لئے کوٹہ مختص کرتے ہوئے انہیں میرٹ کی بنیاد پرداخلہ دیاجائے تاکہ مستقبل میں یہ ذہین بچے معاشرتی ترقی میں اپنابھرپورکردارادا کرسکیں۔
تازہ ترین