• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا رڈ استعمال ہو رہا ہے لیکن سندھ والوں کو کچھ نہیں مل رہا، فاروق ستار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ  سندھ کا رڈ استعمال ہو رہا ہے لیکن سندھ والوں کو کچھ  نہیں مل رہا ہے ،پیپلزپارٹی نے 8 سال یکطرفہ حکمرانی کی ہے‘ پیپلزپارٹی کو 8 سال کا حساب دینا ہوگا‘ آئین کے آرٹیکل 140اے کے تحت اختیارات نہیں دیئے گئے تو پھر ملک بھر میں 20انتظامی یونٹس کے قیام کو کوئی نہیں روک سکے گا‘لندن کا منجن بکنا بند ہوگیاہے اب کوئی ایم کیو ایم کو لندن سے بیٹھ کر نہیں چلائے گا نہ باہر سے کوئی پالیسی بنے گی نہ کوئی حکم آئے گا ‘جو لوگ اپنی شناخت کہیں اورسے کرارہے ہیں ان کے استعفیٰ اسپیکرکے پاس جمع نہیں ہوئے ہیں ‘ یہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو تین تین شناخت، ایم کیو ایم پاکستان ‘ایم کیو ایم لندن اور پاک سرزمین پارٹی کی نیشنیلٹی بھی رکھے ہوئے ہیں ‘ 17 فروری کو حیدرآباد کے تاریخی پکا قلعہ گراؤنڈ میں جلسہ کیا جائے گا‘ جلسے سے عوام کو پتہ چل جائے گا کہ جلسہ اور جلسی میں کیا فرق ہوتا ہے، وہ حیدرآباد پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کررہے تھے ، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے 8 سال یکطرفہ حکمرانی کی ہے‘ پیپلزپارٹی کو 8 سال کا حساب دینا ہوگا‘اپنے دور حکومت میں سندھ کے شہری علاقے تو دور کی بات ہے دیہی علاقوں لاڑکانہ ‘سکھر ‘دادو‘نواب شاہ سمیت دیگر صوبوں میں کچھ نہیں دیاہے ‘ سندھ کے دیہی علاقوں میں بھی کوئی ترقی نظر نہیں آتی۔
تازہ ترین