• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کا ملازمہ پر تشدد کیس عام عدالت میں منتقل کرنیکا حکم

 لاہور(خبرنگارخصوصی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملازمہ پر تشدد کے الزام میں ما لکن  کے خلاف مقدمہ عام عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں گھریلو ملازمہ  عابدہ کا ہاتھ جلانے کے الزام میں  ملوث مالکن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، پولیس نے میڈیکل رپورٹ عدالت میں  پیش کی جس میں  بتایا گیا کہ بچی کا ہاتھ تیل سے جلا  ہے اور کسی  نے اس کا ہاتھ  نہیں جلایا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قرار دیا کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد  پولیس کے  انسداد دہشت گردی قانون کی دفعات ختم ہو جاتی ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ  مالکن ماہ نور کی  درخواست ضمانت پر کارروائی بھی سماعت کرنیوالی عام عدالت کرے گی۔  
تازہ ترین