• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس گولڈ مارک سینٹر کے قریب پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ، جبکہ ملزمان زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانے کی حدود ڈیفنس موڑ کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ملک منظور اور راہگیر ابراہیم زخمی ہوگئے ، ملزمان موقع سے فرار ہورہے تھے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ 
تازہ ترین