• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ملین ڈالر سیریز ہوگی

نئی دہلی ( نیوز ایجنسیز ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ملین ڈالر سیریز کیلیے بھارت پہنچ چکی ہے۔ کینگرو کپتان اسٹیون اسمتھ نے ویرات کوہلی الیون کو شکست دینے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے تو دوسری طرف ہوم سائیڈ بھی 10 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔ دراصل یکم اپریل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم کو ٹرافی اور دس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دے گی۔ اس وقت بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ اس نے آئندہ سیریز میں ایک بھی ٹیسٹ جیت لیا تو وہ اس جیک پوٹ کی حقدار بن جائے البتہ کینگروز کو 23 فروری سے شروع ہونے والی 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے فتح درکار ہوگی ۔ کوہلی الیون اس وقت 121 پوائنٹس حاصل کر کے آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا 12 پوائنٹ نیچے ہے اور 109 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر کھڑا ہے۔
تازہ ترین