• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار یاسر اختر اپنا نیا نغمہ ’’آرام نال کر ‘‘میں پہلی بار پرفارم کرینگے

لندن (نیوز ڈیسک)نامور پاکستانی پاپ گلوکار یاسر اختر جنگ اور جیو کے تعاون سے رواں ماہ کی 18تاریخ کو مانچسٹر میں ہونے والے کنسرٹ میں اپنا نیا نغمہ ’’آرام نال کر‘‘ پر پہلی بار پرفارم کریں گے۔ اس کنسرٹ میں یاسر اختر کے ساتھ یوکے کا معروف بھنگڑا بینڈ سہارا اور نفیس بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے یاسر اختر اپنے نئے نغمے کی ریلیز کے بعد پہلی بار اس پر لائیو پرفارمنس دینگے۔ ’’آرام نال کر‘‘ نامی اس نئے نغمے میں یاسر کیساتھ مانزے میکنزی نظر آئی ہیں۔ انہوں نے 2015 میں اپنے نغمے سنسنی دی ریلیز (Take it Easy)سینشن سے لوگوں کے دلوں میں میوزک کی آگ بھڑکا دی تھی۔ اب 29جنوری کو اپنا نیا نغمہ آرام نال کر کیا نغمہ ریلیز کیساتھ ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا۔ لوگوں نے نہ صرف یاسر کے نغمے کو سراہا بلکہ ویڈیو کو بھی غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔ یاسر نے ’’ٹیک اٹ ایزی‘‘ کی موسیقی میں ویژول مختلف سٹائلز اور طرز کی خوبصورت آمیزش کی ہے۔ اس میں لائیو انسٹرومنٹس مثلاً سارنگی، ہارمونیم، تمبلی کے ساتھ الیکٹرانک انسٹرومنٹس پر پنجابی موسیقی کو ہپ ہاپ میں ملانے کا تجربہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، یہ مشرقی ومغربی دھنوں اور انگلش ریپ کا امتزاج ہے، یہ موسیقی کثیر الثقافتی نظر آتی ہے، اسی لئے موسیقی کے چاہنے اور سمجھنے والے افراد نے یاسر کی اس کاوش کو نہ صرف پسند کیا بلکہ سراہا بھی۔ اس نغمے میں شاعری بابا بلھے شاہ کی ہے۔ یاسر شاعری کی مناسبت سے وڈیو میں ڈبل کردار کرتے نظر آئیں ہیں۔ ایک جانب ماڈرن فلاسفر کا کردار ادا کرتے نظرآئے ہیں تو دوسری جانب مخالفین کے آگے ہتھیار ڈالتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو پر کی گئی محنت کا اندازہ اس بات سے ہی لگالیں کہ اس پروجیکٹ کے لئے ایک خاتون ریپر کی تلاش میں یاسر کو اپنی جان جوکھوں میں بھی ڈالنی پڑی، ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بہت سی خواتین سے ملاقاتیں کیں، ان کے آڈیشن لئے بالآخر لندن سے مارٹے ایم کینزی کو تلاش کرلیا جو اس پروجیکٹ کیلئے موضوع تھیں انہیں پاور ووکلز، ناقابل انکار سکرین پریزنٹیشن اور بھرپور اہلیت کے ساتھ گانے اور ریپنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ویڈیو کی عکس بندی لندن بشمول ٹرافلگر سکوائر، دی ٹاور آف لندن، بکنگھم پیلس، لندن آئی، لمبیتھ اور سائوتھ آل میں بہت سی خوبصورت لوکیشنز پر کی گئی۔ یاسر نے کہا کہ میں ریپ لکھ چکا ہوں، اسے کمپوز بھی کیا اور عظیم پنجابی فلاسفر کی شاعری کی اس گانے میں آمیزش بھی کی ہے۔
تازہ ترین