• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہم پاکستانی دولت اکٹھی کرنے کے جنون میں جس چیز کو سب سے زیادہ نظر انداز کر رہے ہیں وہ کرنسی نوٹوں کی پشت پر درج یہ عبارت ہے کہ حصول رزق حلال عبادت ہے۔ ہمارے ملک میں بیشتر سرکاری محکمے حکومتی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ محکمہ مال، بجلی، انکم ٹیکس، عمارات، صحت یہاں تک کہ محکمہ تعلیم بھی۔ اعداد و شمار کچھ دکھائے جاتے ہیں اور خرچ کچھ کیا جاتا ہے۔ رشوت، سود، چوری، جواء، کم تولنا، ذخیرہ اندوزی، چیزوں میں ملاوٹ اور سمگلنگ کو گناہ اور جرم سمجھنا تو دور کی بات الٹا اس کو ہنر، ضرورت اور عقل مندی کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔ رزق حلال جسم کی صالح پرورش اور روح کی بالیدگی کے لئے انتہائی ضروری ہے اور خدا کے ہاں دعا کی مقبو لیت کے لئے بھی ایک اہم شرط ہے۔ لہٰذا حلال رزق کی جستجو کی جانی چاہئے۔
( فیصل رشید )
faisalrashid977@yahoo.com

.
تازہ ترین