• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کرپشن کیس :ایف آئی اے نے ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا

 اسلام آباد(صبا ح نیوز،اے پی پی) حامد سعید کاظمی کی 14سال قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،سماعت کے دوران ایف آئی اے نے حج کرپشن سے متعلق ریکارڈ عدالت میں پیش کیا، حامد سعید کاظمی کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،انہوں نے اپنے موکل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حامد سعید کاظمی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، خدائی خدمت گار کو ڈی جی حج کی سفارش پر حامد سعید کاظمی نے تعینات کیا،کرپشن کے بے بنیاد الزامات کی وجہ سے میرے موکل کو بدنام کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حامد سعید کاظمی کے اکائونٹس سے کوئی پیسہ یا کسی جائیداد کے کاغذات برآمد نہیں ہوئے ہیں، رائو شکیل اور احمد فیض ملوث تھے،سماعت کے موقع پر لطیف کھوسہ نے عدالت میں چار ج شیٹ پڑھ کر سنائی ،عدالت نے کیس کی سماعت (آج ) جمعہ تک ملتوی کر دی ۔  
تازہ ترین