• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزید 16ایف تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل

 کامرہ(ایجنسیاں)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،مشکل وقت میں پاک فضائیہ کا کرداراہم ہے، پاک فضائیہ بہادری اور جواں مردی کی علامت ہے،مزید 16ایف تھنڈرطیارے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل تاریخی اقدام ہے ۔ جمعرات کو کامرہ ائیربیس پرجدید جے ایف 17تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، مشکل وقت میں پاک فضائیہ کرداراہم ہے، پاک فضائیہ بہادری اور جواں مردی کی علامت ہے، پاک فضائیہ نے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی غیر معمولی پیشہ وارانہ مہارت ثابت کی ہے، پاک فضائیہ کے اسکواڈرنزکو بتدریج جدید طیاروں سے لیس کیا جارہا ہے، جے ایف تھنڈر17کی شمولیت پاک فضائیہ کے لئے تاریخی ہے۔تقریب میں شریک ائیر چیف مارشل سہیل امان نے خطاب کے دران کہا کہ طیاروں کی حوالگی سے پاک فضائیہ کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، جے ایف 17تھنڈرکی صلاحیت کسی بھی فورتھ جنریشن طیارے سے کم نہیں، ہمیں پاک فضائیہ کے ہرجوان پرفخرہے اور پاک فضائیہ ملک کی جنوبی سرحدوں پر پوری طرح توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔چین کے اشتراک سے تیار کیے گئے 16جے ایف 17تھنڈر طیارے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف)کے فضائی بیڑے میں شامل کرلیے گئے۔جمعرات کو طیاروں کو پاکستان ایئر فورس کے 14اسکوارڈن میں شامل کرنے کی تقریب کامرہ ایئربیس پر منعقد ہوئی، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی۔
تازہ ترین