• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان ،خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی ،5 سالہ بچہ جاں بحق، درجنوں متاثر

وانا(نمائندہ جنگ) جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل شکئی میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑی ،جس سے پانچ سالہ فرحداللہ نامی بچہ جان بحق جبکہ درجنوں بچے شدیدمتاثر، خسرے کی وباء پورے علاقے میں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ علاقے میں محکمہ صحت متحرک، خسرے کی وباء پر قابو پانے کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئیں ۔ جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل شکئی کے علاقہ ماندتہ میں خسرے کی وباء نے پانچ سالہ فرحداللہ والد امداللہ کی جان لے لی ہے جبکہ دیگر درجنوں بچے بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔ خسرہ کے اس موذی مرض پر قابو پانے کیلئے ایجنسی سرجن ڈاکٹر جہانزیب داوڑ نے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔ ایجنسی سرجن کا کہنا ہے کہ اس سے قبل تحصیل توئی خلہ اور تحصیل برمل کے علاقے انگوراڈہ میں بھی خسرے نے سراٹھالیا تھا۔
تازہ ترین