• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرمیں تمام سستے بازار بند کرنے کا حکم ،خودساختہ کمیٹیاں تحلیل

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)میونسپل کارپوریشن کی حدودمیں لگنے والے تمام سستے بازاروں کوتاحکم ثانی بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کمیٹیاں بھی تحلیل کردی گئی ہیں۔شہربھر میں میونسپل کارپوریشن حکام کی اجازت کے بغیرسستے بازار لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شہر کی حدود میں30 مقامات پرجمعہ بازار ،اتوار بازار سمیت دیگر ایام میں بھی سستے بازار لگائے جاتے تھے جہاں پر بااثر افراد کمیٹیاں تشکیل دے کر سٹال لگانے والوں سے رقم وصول کرتے تاہم اس رقم کو سرکاری خزانہ میں جمع نہیں کروایا جاتا جس کی شکایات پر سٹی مئیر محمد رزاق ملک نے تمام اتوار ،جمعہ بازاروں سمیت تمام سستے بازارتاحکم ثانی بند کر نے کاحکم جاری کردیاہے۔
تازہ ترین