• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران ڈیوٹی جان کی حفاظت مقدم ہونی چاہئے،عامل صدیقی

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)چیف انجنئیرآپریشن فیسکو عامل صدیقی نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی اپنی جان کی حفاظت مقدم ہونی چاہئے کیونکہ محکمہ کی پالیسی کے مطابق کوئی بھی عملی یا ہنگامی صورتحال کسی بھی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا جواز نہیں بن سکتی اور ہمارامذہب بھی ہمیں اپنی جان کی حفاظت کرنے کا حکم دیتا ہے ۔یہ باتیں انھوں نے فیسکو ریجنل ٹریننگ سنٹر میں لائن مین ٹو سے لائن مین ون کی ٹریننگ کلاس کوسیفٹی لیکچر دیتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کی شرح کو یقینی اقدامات کے ذریعے کم سے کم کرنا ہمار امشن ہے ۔ ہمیں سیفٹی کو اپنی سوچ میں شامل کرنے ضرورت ہے چالو لائنوں پر کام کرتے ہوئے تمام حفاظتی اقدامات کو پورا کریں۔
تازہ ترین