• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم شخصیات اورتنصیبات کا ایک ہفتہ میں دوبارہ سکیورٹی سروے کاحکم

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)آرپی او راولپنڈی نےضلع بھر کی اہم شخصیات ،بس اسٹینڈز،سرکار ی و نجی دفاتر،تعلیمی اداروں،ہسپتالوں، ڈسٹرکٹ کورٹس و دیگر اہم تنصیبات کا ایک ہفتہ کے اندر دوبارہ سکیورٹی سروے کرنے کاحکم دے دیا۔ آرپی اومحمدوصال فخرسلطان راجہ نے پیرکوپولیس لائن نمبر1راولپنڈی میں ضلع بھر کے سیکورٹی انتظامات کے متعلق میٹنگ کا انعقا د کیا جس میں ضلع راولپنڈی کے پولیس افسران نے شرکت کی ۔اس سے قبل آرپی اونے پولیس لائن نمبر1کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی پی اوراولپنڈی اسراراحمدخان عباسی ،ایس پی ہیڈ کوارٹرز امیرعبداللہ نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ریجنل پولیس آفیسر نے سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ضلع بھر کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ میں سی پی اوراولپنڈی ،ایس ایس پی آرآئی بی ضلع بھر کے ایس پیزاورایس ڈی پی اوزنے شرکت کی ۔ سی پی اوراولپنڈی نے ضلع بھر کے سیکیورٹی انتظامات پربریفنگ دی جس پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ ایس اوپی کے مطابق فول پروف سیکیورٹی انتظاما ت کو یقینی بنایا جائے ۔سر چ اینڈ سویپ آپریشنز کیے جائیں ۔ہوٹل و سرائے کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ مشکوک افراد اور اشیا پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔
تازہ ترین