• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر کے سامان سے 88موبائل اور کرنسی برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) بے نظیر ائرپورٹ پر برطانیہ سے سمگل کئے گئے لاکھوں روپے مالیت کے جدیدموبائل اور کرنسی پکڑی گئی۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آبادائرپورٹ پر لندن سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے786 کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران جہلم سے تعلق رکھنے والے ایک مسافرکے سامان سے88جدیدموبائل فون اور چھ ہزاربرطانوی پائونڈبرآمدہوئے کسٹم ذرائع کے مطابق تحقیق پرمعلوم ہواکہ یہ موبائل اورکرنسی جہلم کے مرزاکامران بیگ کی ملکیت ہے جوسامان پکڑے جانے کی اطلاع پر سامان چھوڑ کر ائرپورٹ سے نکل گیا۔کسٹم حکام نے سامان قبضہ میں لے لیا۔
تازہ ترین