• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن میٹروپولیٹن کے حلقوں میں بھی اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)اپوزیشن لیڈر رحیم کاکڑ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر خدا بخش لہڑی بوستان کشتمند سرور بازئی، سلیم قریشی، نسیم الرحمن فاروق لانگو،جمال لانگو، غفار قمبرانی، یاسین بنگلزئی، رجب کربلائی، مہدی، سید یحییٰ ناصر، اسلم رند، نثار شاہ، نسیم اللہ اچکزئی، سلیم زمان، رشید خان، عاطف چوہدری، دانش حنان بڑیچ، رضا وکیل، نادر علی، مرزا حسین، عبداللہ خان، غفار رند، نصیر قمبرانی،مجیب لہڑی، فیض اللہ بلوچ قاضی،قاہرکبیر آغا، و دیگر تمام ممبران اپوزیشن نےسیکرٹری لوکل گورنمنٹ جو اس وقت خاموش ہیں کہا ہے کہ ڈپٹی میئر جس نے کروڑوں روپے کے نئے ایل ای ڈی لائٹ لگانے کا اعلان کیا ہے وہ کہاں لگائی جائیں گی کیونکہ اپوزیشن کے حلقوں میں بھی ایل ای ڈی لائٹ لگائی جائیں کیونکہ گزشتہ دو سال سے اپوزیشن کے حلقوں کے اکثر ترقیاتی کاموں کو روکا گیا ہے لہذا ایل ای ڈی لائٹ کی تنصیب میںاپوزیشن کے حلقوں کو بھی شامل کیا جائے اپوزیشن کے تمام حلقوں کیلئے ایک کمیٹی مقرر کی جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ ان دو سالوں میں کتنا کام ہوا ہے ۔
تازہ ترین