• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وومن یونیورسٹی میں مردوں کی تعیناتی سمجھ سے بالاتر ہے‘طلباء تنظیمیں

کوئٹہ(پ ر)جے ٹی آئی نظریاتی ‘ پشتون ایس ایف آزاد‘ بی ایس ایف اور ایچ ایس ایف کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ وومن یونیورسٹی میں این ٹی ایس میں فیل امیدوار کی تعیناتی افسوسناک ہے یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی اس غیر قانونی اور میرٹ کیخلاف تعیناتیوں پر خاموشی اختیار کررکھی ہے نام نہاد تعلیمی ایمر جنسی لگانے کے دعویداروں نے کرپشن‘ میرٹ کی پامالی اور اقرباء پروری میں ریکارڈ قائم کیا ہے صوبے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگار ہیں تعلیم کے نام پر اربوں روپے بجٹ میں رکھے گئے اور اسی طرح کروڑوں ڈالرز غیر ملکی ڈونرز سے وصول کئے گئے لیکن اس کے باوجود محکمہ تعلیم صوبے کے دوسرے محکموں کی نسبت تباہی کا شکار ہے انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ایک مہینے سے مختلف طلباء تنظیمیں ایس بی کے یونیورسٹی میں میرٹ کے برخلاف تعیناتیوں پر سراپا احتجاج ہیں لیکن تمام ذمہ دار حلقے خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ طلباء ایکشن کمیٹی نیب حکام اور ایچ ای سی سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ وومن یونیورسٹی میں تعیناتی کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین