• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری محکموں میں عارضی ملازمین کو مستقل کیاجائے‘جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستارچشتی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سےمطالبہ کیاہے کہ مارکیٹ کمیٹی ہزارگنجی محکمہ زراعت ‘واسا سمیت دیگرتمام محکموں کے عارضی ملازمین کو فی الفور مستقل کیاجائے جو دس سے پندرہ سال سے نصف تنخواہوں پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جس کے باعث اب وہ اوورایج بھی ہوچکے ہیں ان ملازمتوں پر پہلا ان عارضی ملازمین کا بنتاہے انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں صنعتیں نہ ہونے کے باعث بےر وزگاری کی شرح بھی زیادہ ہے تودوسری جانب سرکاری محکموں میں بھرتیاں نہ ہونے کے باعث ہزاروں اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔
تازہ ترین