• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم کوثر کی کلیات ’’جنہیں راستے میں خبر ہوئی‘‘ شائع ہوگئی ہے

کراچی (پ ر) اردو زبان کے معروف شاعر سلیم کوثر کی کلیات ’’جنہیں راستے میں خبر ہوئی‘‘ شائع ہوگئی ہے۔ چھ سو ستر صفحات پر مشتمل اس خوبصورت کلیات کو ادارہ برائے تخلیقات (الف ب ت) نے شائع کیا ہے۔ نہایت دلکش اور جاذب نظر کلیات، سلیم کوثر کے پانچ مجموعوں پر مشتمل ہے۔ سلیم کوثر کی وہ تمام نظریں اور غزلیں جنہیں قومی اور عالمی سطح پر پذیرائی ملی اس کلیات میں شامل ہیں۔ بہترین آفسٹ کاغذ پر طبع ہونے والی اس کتاب کی قیمت ایک ہزار روپے ہے جبکہ یہ کتاب پاکستان بھر کے تمام بڑے کتب فروش کے ہاں دستیاب ہے۔ فضیلی سنز کو اس کتاب کی فروخت کے مکمل اختیار دیئے گئے ہیں جبکہ بہت جلد کلیات کی تقریب اجراء کا اہتمام کراچی میں کیا جارہا ہے۔ سید ابو احمد عاف اور پروفیسر سلیم مغل نے اس کتاب کی اشاعت کا اہتمام کیا ہے۔ کلیات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے مہتمم اشاعت سے aliffbaytay@gmail.com پہ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین