• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

47ویں نگار ایوارڈ، مختلف شعبوں میں نامزدگیوں کا مرحلہ مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 47 ویں نگار ایوارڈ کے لئے فلم کے مختلف شعبوں میں نامزدگیوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے،جس کے مطابق بہترین فلم کیلئے ایکٹر اِن لاء، ہومن جہاں، مالک، ماہِ میر، جانان، دوبارہ پھر سے، بہترین ڈیبیو ہدایتکار کیلئے عاشر عظیم، عاصم رضا، انجم شہزاد،جمال شاہ، ہاشم ندیم، احمد جمال، بہترین ہدایتکار کیلئے نبیل قریشی، اظفر رضوی، مہرین جبار، بہترین اداکار کیلئے فہد مصطفی، محب مرزا، یاسر حسین، ساجد حسن، بہترین اداکارہ کیلئے ماہرہ خان، مائرہ خان، مہوش حیات، صبا قمر، ارمینہ رانا خان، بہترین معاون اداکار کیلئے احتشام الدین، منظر صہبائی، علی خان، حمید شیخ، عجب گل، بہترین معاون اداکارہ کیلئے صائمہ، صنم سعید، سونیا جہاں، مشی خان، سیرت جعفری، بہترین منفی کردار کیلئے حسن نیازی، شیراز بٹ، سنیل شنکر، صنم سعید، عامر قریشی، بہترین ڈیبیو اداکار کیلئے سنیل شنکر، فیروز خان، یاسر شاہ، شہریار منور، عدیل حسین، بہترین ڈیبیو اداکارہ کیلئے سجل علی، صنم سعید، نمرہ، رابعہ بٹ، بہترین منظرنامہ کیلئے یاسر حسین، عاشر عظیم، محمد پرویز کلیم، فضا علی میرزا، عبدالخالق خان، بہترین کہانی نویس کیلئے سرمد صہبائی، عاشر عظیم، فضا علی میرزا، عاصم رضا، عبدالخالق خان، بہترین مکالمہ نگار کیلئے یاسر حسین، عاشر عظیم، فضا علی میرزا، سرمد صہبائی، محمود جمال، بہترین موسیقار کیلئے شانی ارشد، زیب بنگش، فاخر، احتشام ملک، سوچ بینڈ، ہانیہ اسلم اور جسٹن گرے، شیراز اُپل، بہترین نغمہ کیلئے اوہ خدایا، لڑگیاں، بے فکریاں، ٹوٹیاں تارا، نظریہ، بہترین گلوکار کیلئے عاطف اسلم۔ دل ڈانسر ہوگیا، اسرار۔ شکرونڈاں، راحت فتح۔اوہ خدایا، سوچ بینڈ۔ ٹوٹیاں تارا، بہترین گلوکارہ کیلئے عائمہ بیگ، مائی دہائی، معصومہ انور۔ نینا روئے، زیب بنگش۔ دل پگلا، نتاشہ بیگ۔ جھوم لے، بہترین ڈانس ڈائریکٹر کیلئے نگاہ حسین، وہاب شاہ/ حسن رضوی، جیمس کورونی، فیضان احباب، پپو سمراٹ، بہترین عکاس کیلئے علی بخاری، عادل عسکری، رانا کامران، سلمان رزاق، اسرد خان شامل ہیں۔ جبکہ پشتو فلموں کی نامزدگیوں میں بہترین فلم کیلئے جشن، خیردے یار نشہ کنبی دا، راجہ، بہترین ہدایتکار کیلئے شاہد عثمان، حاجی نادر خان، ارشد خان، بہترین اداکار کیلئے ارباز خان، ارباز خان، شاہد خان، بہترین اداکارہ کیلئے آفرین خان، آفرین خان، وردہ خان، بہترین موسیقار کیلئے ماسٹر علی حیدر، ماسٹر علی حیدر، شاکر زیب نوشہروی اور بہترین گلوکار/ گلوکارہ کیلئے شاہسوار، کمال عزیز، نازیہ اقبال شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 47ویں نگار ایوارڈ کی تقریب 16مارچ 2017ء کو کراچی میں منعقد کی جارہی ہے۔
تازہ ترین