• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم’ دی لیگو بیٹ مین‘ کا باکس آفس پر راج برقرار

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ایکشن سے بھرپورہولی وڈ تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم ’دی لیگو بیٹ مین‘ کا امریکی باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی راج برقرار ہے جس نے تین کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر مزید کما لئے ہیں۔ کرس میک کے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیگو مووی‘کا سیکوئل ہے۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں وِل آرنیٹ، روساریو ڈوسن،رالف فینس،مائیکل کیرا اور ماریہ کارے سمیت دیگر شامل ہیں۔ رومانوی فلم ’ففٹی شیڈز ڈارکر‘ دو کروڑ ڈالر دس لاکھ ڈالر کما کے دوسرے نمبر پر رہی جبکہ اس ویک اینڈ پر ریلیز ہوئی فکشن فلم’دی گریٹ وال‘فلم بینوں کی توجہ حاصل نہ کر سکی اور تیسرے نمبر پر آئی جس نے صرف ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر بزنس کیا۔
تازہ ترین