• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میموریل ٹینس:رابن، حافظ ارباب، ونود، مراد، ناظرمین رائونڈ میں داخل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابراہیم مرچنٹ میموریل پاکستان ٹینس ٹورنامنٹ کے مین سنگلز کوالیفائنگ رائونڈ ٹو میں رابن داس، حافظ ارباب، ونود داس، مراد خان، ناظر بچانی اور حسن فاروق نے کامیابی حاصل کرکے مین رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ مینز سنگلز کوالیفائنگ رائونڈ2 میں رابن داس نے منصور زیدی کو 6-2، 6-2 سے، حافظ ارباب نے نور مصطفی کو 6-2، 6-3 ، ونود داس نے وقار علی کو 6-2، 6-1 سے، مراد خان نے سعد عبدالرحمن کو 6-1، 6-2 سے، ناظر بچانی نے منیب الرحمن کو6 -0، 6-0 سے، حسن فاروق نے آصف بچانی کو 7-5، 6-3 سے، معارب ملک نے عامر قمر کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔ مینز سنگل مینز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں اسرار گلنے زیشان بچانی، ابراہیم التفات نے حافظ ابرار، صاحبزادہ محمد علی نے ونود داس ، مدثر مرتضی نے عبدالمجید، عمیر سعید نے ناظر بچانی کو شکست دی۔ انڈر18 سنگلز کے پہلے رائونڈ میں محمد دادا نے کامران بشیر اور بلال خان نے منصب عمیر کوہرایا۔ انڈر18 کے دوسرے رائونڈ میں سنگل رائونڈ میں زبیر راجا نے وقار علی جبکہ حسن فاروق نے مجاہد اللہ خٹک کوشکست دی۔
تازہ ترین