• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ڈیوس کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو زیر کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان جونیئر ڈیوس کپ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ بھارت کے شہر دہلی میں کھیلے جانے والے ایشیا اوشیانا ریجن جونیئر ڈیوس کپ پری کوالیفائنگ رائونڈ میں پاکستان کے محمد شعیب خان اور حمزہ بن ریحان نے سنگلز میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں اشتیاق محمد اور رانا ایم جویٹ کو زیر کیا جبکہ ڈبلز میں پاکستان کے محمد شعیب اور عاقب عمر نے بنگلہ دیش کے اشتیاق اور محمد حسین کو ہرایا۔ جونیئر ڈیوس کپ اور جونیئر فیڈ کپ ایونٹس میں 22 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
تازہ ترین