• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف مقدمات میں بوہڑگیٹ اور قادرپورراں کے ایس ایچ اوزسے جواب طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج  نے بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست پرایس ایچ اوتھانہ بوہڑگیٹ سے 25 فروری کو جواب طلب کرلیاہے ،فاضل عدالت میں    محمد حفیظ بھٹی نے درخواست دائر کی تھی کہ  سہیل شہزاد  نے2 لاکھ روپے ادھارلئے اوربدلے میں چیک دیا جو نکلاجس پر مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے،ایڈیشنل سیشن جج  نے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم  جاوید اقبال کی درخواست ضمانت پر ایس ایچ اوتھانہ قادرپورراں سے کل23 فروری کوریکارڈطلب کرلیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ  نے خاتون کو جان کا خطرہ لاحق ہونے کی درخواست پردارالامان بھجوانے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں رخسانہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی ،ایڈیشنل سیشن جج  نے دکان پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف درخواست خارج کرنےکا حکم دیاہے ، فاضل عدالت میں   محمد خالد بھٹہ نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کی پیراں غائب روڈ پر   دکان پر کرایہ دارنے دیگر 25 افرادکے ساتھ مل کر رات کو درمیان سے دیوارنکال کرقبضہ کرلیاجس پر پولیس تھانہ  نیوملتان کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ،ایڈیشنل سیشن جج نے گواہ منحرف ہونے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں ملزم   منظورحسین کو بری کرنے کا حکم دیاہے ، اسی طرح  منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم عاقب کوپروبیشن پررہنے کی سزاکا حکم دیاہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے رقم خوردبرد کرنے کے مقدمات میں ملوث 3 ملزموں یوٹیلٹی سٹور کے سابق انچارج  محمد شاہد کا 4 روزہ ، مختیار احمد اور  جنید اکرم کا 3،3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنےکاحکم دیاہے ۔
تازہ ترین