• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کو سی پیک فوبیا ہوگیا ،وزیر بحالیات

مظفرآباد(نا مہ نگار) آزاد کشمیر کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے علامہ تصور الجوادی پر کیے گئے قاتلانہ حملہ کی پرزور مذمت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ  مظفرآباد تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے۔یہاں کی عوام باشعور ہیں وہ اس بیس کیمپ میں ر ہ کر حقوق انسانی کی بات کرتے ہیں امن اور بھائی چار ے کی بات کرتے ہیں اور تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں اس طرح کا حملہ باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی حفیہ ایجنسیوں کو سی پیک فوبیا ہوگیا ہے اور وہ یہ بات ہضم نہیں کرسکتے کہ پاکستان اور آزاد خطہ کے اندر سی پیک جیسے ترقیاتی منصوبے کامیاب ہوسکیں۔بھارت اور اس کی حفیہ ایجنسیاں سی پیک منصوبوںکوسبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں مگر ہماری بہادر افواج اور ملکی سلامتی کے ادارے دشمن کے عزائم خاک میں ملادیں گے انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پشاور اور لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے حملوں میں بھارتی خفیہ ہاتھ ملوث ہیں۔وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ نے علامہ تصور الجوادی کی صحت یابی اور لاہور پشاور اور لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے حملے کے نتیجہ میں شہید ہونے والے افراد کے ا یصال ثواب اور بلند درجات کے لیے دعا کی
تازہ ترین