• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساز باز کے ذریعے سےاراضی منتقل کروانے پر پٹواری کیخلاف مقدمہ

مظفرآباد(نا مہ نگار) سازباز کے زریعے 64کنال اراضی منتقل کروانے پر پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن فاروق احمد اعوان کو تحریری درخواست موصول ہوئی کہ شکیل احمد پٹواری حلقہ ریڑہ میرپور نے آفتاب احمد سے ساز باز کرتے ہوئے مرحوم والد کی اراضی تعداد 64کنال اپنے نام منتقل کروا لی اور اپنے بہن بھائیوں کو وارثتی جائیداد سے محروم کر دیا ۔فاروق احمد اعوان ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن درخواست پر انکوائری کا حکم دیا   ۔ دوران انکوائری  الزام ثابت ہونے پر  مقدمہ درج کیا گیا۔ شکیل احمد پٹواری نے  سپیشل جج  اینٹی کرپشن میر پور سے عبوری ضمانت کروائی تھی عدالت مجاز نے محکمہ اینٹی کرپشن  کوسماعت کرتے ہوئے شکیل پٹواری کی ضمانت مسترد کر دی ہ۔ جبکہ اس غیر قانونی اقدام کے جھوٹے گواہ اشتیاق احمد مغل ولدبشیرساکنہ جاتلاں  جس نے اس گھنائونے جرم میں معاون کا کردار ادا کیا۔اس کی عبوری ضمانت بھی مسترد ہونے پر گرفتار کر لیاگیا ہے۔دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے موثر کارروائی کی جا رہی ہے  
تازہ ترین