• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منفی طرز سیاست سے انسانی جانوں کا ضیاع بڑھ سکتا ہے،صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے پارٹی رہنماء چیئرمین علی جان ہزارہ سے ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ غلط سیاسی حکمت عملی سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں مطلوبہ قوم اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے بلکہ اس منفی طرز سیاست سے انسانی جانوں کا ضیاع مزید بڑھ سکتا ہے،بھارتی جنرنیلو ں کی دھمکیوں کا جواب عملی طو رپر دینے کا وقت آچکا ہے قوم بے خبری میں مارے جانے کی بجائے لڑکرمر جانے کو اولیت دینے پر مجبور ہوچکی ہے اور وہ اپنی جان نثار وبہادر فوج کے ہم قدم رہتے ہوئے پتھر کا جواب انیٹ سے دینے کو تیار ہوچکی ہے ہمیں کس بیر ونی خیر خواہ سے امیدین باندھنے کی بجائے اپنے دست وبازو پر بھر وسہ کر نا ہوگا۔
تازہ ترین