• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وومن یونیورسٹی میں خلاف قانون تعیناتیوں کانوٹس لیاجائے‘بی ایس او پجار

کوئٹہ (این این آئی)بی ایس او(پجار)کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے یونیورسٹی کے کلیدی پوسٹوں پر بندر بانٹ جاری ہے وائس چانسلر کے بلوچوں کے خلاف سازش کا وائٹ پیپر جلد شائع کریں گے ادارے میں بلوچ تعلیم یافتہ نوجوانوں پر ملازمتوں کے دروازے بند کیے جارہے ہیںجوقبول نہیں ترجمان نے کہاکہ یونیورسٹی کے اہم عہدوں پر بغیر اشتہار کے من پسند لوگوں کو تعینات کرنا خلاف قانون ہے اگر موجودہ صورتحال کانوٹس نہ لیاگیاتو بی ایس او پجار احتجاج پرمجبور ہوگی۔
تازہ ترین