• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیواہلکاروں نے نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا

پشاور(جنرل رپورٹر) ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے تنگی جو ڈیشل کمپلیکس چا رسدہ پر حملے کے بعد فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، ریسکیو تر جما ن بلا ل احمد فیضی کے مطابق 11:35 پر ریسکیوکو حملے کی اطلا ع مو صو ل ہو ئی جس پر ریسکیوکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خا ن نے ایمرجنسی نا فذ کر تے ہوئے بلا تاخیرپشا ور اور مردان سے ریسکیو 1122کی ایمبولینسز اور فا ئر بجھا نے والی گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کر دیں اور آپر یشن کی نگرانی کر تے رہے ،حملے میں7جا ں بحق اور زخمی ہو نے والے25 افراد کو ابتد ائی طبی امداد فراہم کر تے ہو ئے تحصیل ہسپتا ل منتقل کیا گیاجہا ں سے شد ید زخمی ہو نے والے 13افراد کو پشا ور کے لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتا ل منتقل کر دیاگیا۔آپر یشن کے دوران ریسکیو 1122کی 8ایمبو لینسز ، 2فا ئر ویکل ، 2ریسکیو ویکل ، 60اہلکار وں ، ڈائر یکٹر آپر یشن اور ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر مردان نے حصہ لیا ۔
تازہ ترین