• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبانوں کی ترقی کیلئے لینگویجز اتھارٹی بنائی جائے‘ گندھارا ہندکو بورڈ

پشاور ( خبر نگار خصوصی)گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان کے زیر اہتمام گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور میں مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کی جبکہ مہمان خصوصی بورڈ کے پروگرام کوآرڈینیٹر فرید اﷲ قریشی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر وقار علی شاہ،ثمینہ ایڈوکیٹ، روبینہ ایڈوکیٹ،بورڈ کے ایگزیکٹو ممبران وسیم شاہد اورسکندر حیات سکندر کے علاوہ اکیڈمی کے جملہ ارکان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر صلاح الدین نے کہا کہ گندھارا  ہندکو بورڈ گزشتہ 23سال سے مادری زبانوں کا عالمی دن منا  رہا ہے،اس دن ہمیں مادری زبانوں کی ترویج و ترقی کیلئے بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔یہ نہ صرف ہندکو بلکہ دیگر زبانوں کی ترقی کیلئے بھی کوشاں ہے۔دیگر مقررین نے کہا کہ زبان ہماری پہچان اور شناخت کا ذریعہ ہے۔تمام زبانیں پھولوں کا گلدستہ ہے  جن کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ایک قرار داد کے ذریعے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تمام مقامی زبانوں کی ترقی کیلئے خیبر پختونخوا لینگویجز اتھارٹی قائم کرتے ہوئے ایک ریڈیو سٹیشن کا آغاز کرکےتمام مقامی زبانیں بولنے والوں کوان کی تعداد کے لحاظ سے اظہار رائے کا پورا موقع فراہم کیا جائے۔ 
تازہ ترین