• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور (نمائندہ جنگ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ سبزہ زار لاہورکے زیر اہتمام آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت کانفرنس مولانا محب النبی کی صدارت میں ہوئی ، مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا ۔ملک عزیزپاکستان اسلام اور کلمے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھااسکی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں ۔ کانفرنس میں مولانا عبدالرؤف فاروقی، قاری جمیل الرحمن اختر، پیرمیاں رضوان نفیس ، علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم ،مولانا عبدالجبارسلفی، حافظ برہان الدین عثمانی، مولانا ابوبکرباجوہ،حافظ عبدالشکوریوسف،قاری محمدامین عاجز،مولانا ظہیراحمدقمر، یسین فاروقی،مولانا محمداسلم زاہد،قاری محمدشفیق،مولانا مقصوداحمد،مفتی وقاص احمداعوان نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ مولانا عبدالرؤف فاروقی نے کہا کہ حکومت آل پارٹیز اسلام کانفرنس کے تمام مطالبات فوری تسلیم کرے ۔ قاری علیم الدین شاکرنے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے، مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ اسلامیان پاکستان باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں ،مولانا عبدالجبار سلفی نے کہا کہ فتنے سے امت مسلمہ کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ حافظ برہان الدین عثمانی نے کہا کہ جماعت اسلامی آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت کانفرنس اسلام آبادکے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے ۔
تازہ ترین