• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے مسئلے کا پائیدار حل سیاسی مذاکرات ہیں، پاکستان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان نے افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال اور پائیدار امن و استحکام کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سیاسی مذاکرات ہی افغا نستا ن کے مسئلے کا انتہائی پائیدار حل ہیں۔ یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکر یٹر ی جنرل کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان تادامچی یاماتو سے تبادلہ خیال کے دوران کہی جنہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ فریقین نے افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال اور پائیدار امن و استحکام کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر غور کیا۔ انہوں نے افغا نو ں کے اپنے طور پر شروع کردہ اور انہی کی سرپرستی میں ہو نے والے امن عمل کیلئے تعمیری کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 
تازہ ترین