• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی نئی دستاویزات ریکارڈ کا حصہ نہ بنائی جائیں، وکیل حسین نواز

اسلام آباد (این این آئی) پاناما کیس کی سماعت کے آغاز پر ہی وزیر اعظم کے بچوں کے وکلاء کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ وکلاء کے دلائل ختم ہونے کے بعد عمران خان کی جانب سے جمع کرائی گئی اضافی دستاو یزا ت کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنایا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ اگر عدالت ان دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بناتی ہے تو 8 ہفتوں کا وقت دیا جائے تاکہ شریف خاندان کے وکلاء اس پر بحث کیلئے تیاری کرسکیں۔شر یف خاندان کے وکلاء کی جانب سے عدالت سے یہ استدعا بھی کی گئی کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف موجود درخواستوں پر سماعت مقرر کی جائے کیونکہ انہوں نے آف شور کمپنیوں کے الزامات کو مسترد نہیں کیا اور نہ ہی عمران خان نے لندن فلیٹس کا منی ٹریل پیش کیا۔
تازہ ترین