• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی فلسطینی کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کو 18ماہ قید کی سزا

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) اسرائیل میں ایک زخمی فلسطینی کو سر پر گولیاں مار کر شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کو صرف 18ماہ قید کی سزا سنادی گئی ، شہید فلسطینی کے اہلخانہ نے عدالتی فیصلے کو ڈھونگ قرار دیا ہے ،فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ سزا انتہائی معمولی ہے اور فوجی ’’جرائم‘‘ کے لیے ایک ’’گرین سگنل‘‘ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی 21سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کو دی گئی سزا کو انتہائی معمولی قرار دیا ہے۔
تازہ ترین