• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کے خلاف پنجاب میں بڑے کریک ڈائون کا فیصلہ

دہشتگردوں کے خلاف پنجاب میں بڑے کریک ڈائون کا فیصلہ کیاگیا ہے، وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں پنجاب میں رینجرز کو باقاعدہ اختیارات دینے کی منظوری دے دی گئی۔جس کاوفاقی وزارت داخلہ نےنوٹیفیکشن بھی جاری کردیا، انسداد دہشتگردی ایکٹ کی سیکشن 7 کے تحت رینجرز کو پنجاب میں کارروائی کااختیاردیاگیا ہے، اختیارات کے تحت رینجرز پولیس کے ہمراہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے اڈوں پرچھاپے مارسکیں گے اورمشکوک سرگرمیو ں میں ملوث افراد کو گرفتار کرسکیں گے۔ رینجرز دہشتگردوں کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی معاونت کرے گی۔ پنجاب میں کارروائی کیلئے رینجرز کو اختیا را ت 60 دن کیلئے دئیے گئے، اختیارات کی سفارش پنجاب اپیکس کمیٹی کی طرف سے گئی گئی تھی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری اورآئی جی پنجاب پولیس سمیت متعلقہ حکام موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاکہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئےپرعزم ہے ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مضبوط اعصاب اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ، دہشتگرد اور سہولت کار جہاں ہوں گے، تعاقب کرکے کیفر کردار پہنچایا جائے گا۔وزیرداخلہ نےکہا کہ رینجرزدہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں پولیس کی معاو نت کریں گے ۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق  رینجر ز پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر کارروائی کریگی ، رینجرز کو لاہور ، راولپنڈی اور اٹک سمیت پنجاب کے 21 اضلاع میں کارروائی کا اختیار ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں رینجرزکی 5 ونگ تعینا ت ہوں گی۔جودہشتگردوں کیخلاف کارروائی کریگی۔ 
تازہ ترین