• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ کی جسمانی و ذہنی نگہداشت کیلئے ضروری ہیں، سعید الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون کراچی میں پسٹن کالج کے اسپورٹس ڈے کی تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں طلباء و طالبات کی جسمانی و ذہنی نگہداشت کو پروان چڑھانے کا ذریعہ اور ان کیلئے ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ طلبہ دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں انہوں نے کہا کہ بہتر مستقبل کے معمار دنیا میں نہ صرف اپنا اور اپنے والدین کا بلکہ اپنے ملک کا نام بھی روشن کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین